پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور اسکالر شپ اسکیم کا از سر نو جائزہ لے کر پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker