پاکستانتازہ ترین

ایران کے حملے نے غزہ کی صورتحال پر یکجہتی میں دراڑ ڈالی ہے: مشاہد حسین سید

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین و مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نےکہا ہےکہ ایران کے حملے نے غزہ کی صورتحال پر یکجہتی میں دراڑ ڈالی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں کشیدگی سے اسرائیل کے فلسطین پر مظالم سے توجہ ہٹےگی۔

مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ شام تک شاید ایران اپنی حرکت پر معذرت کرلےگا، امریکا نے جب سلالہ پر حملہ کیا تو ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ کی نگران وزیراعظم سے خوشگوار ملاقات ہوئی جس کے دو گھنٹے بعد یہ واقعہ ہوا، اس وقت گورنر سندھ ایران کے دورے پر تھے، دونوں ممالک کی نیوی کی مشترکہ مشقیں ہو رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی ڈیپ اسٹیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی پالیسی ہے، ایران کی ڈیپ اسٹیٹ کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ شروع ایران نے کیا ہے، ایران کی حرکت پر حیرت ہوئی اور صدمہ ہوا، ایران کے میزائل حملے میں معصوم بچے شہید ہوئے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام عمل میں صبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان ایران کشیدگی کا نقصان امت مسلمہ کو ہے، پاکستان ایران کشیدگی کا فائدہ اسرائیل، بھارت اور امریکا کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker