پاکستانتازہ ترین

کوئی بھی کسی بھی پریشانی میں ہے وہ گورنر ہاؤس آجائے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی پریشانی میں ہے وہ گورنر ہاؤس آجائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہ کی جائے تو گورنر ہاؤس رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی پریشانی میں ہے وہ گورنر ہاؤس آجائے، جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم فرقوں، قوموں اور سیاسی جماعتوں میں بٹ گئے ہیں، اگر ملک کیلئے اچھا کیا ہوتا تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker