پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز جکھرانی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے بتایا کہ میر دوستن ڈومکی (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے، پارٹی صدر شہباز شریف نے انہیں ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

ادھر جمعیت علماء اسلام نے عبدالشکور غیبیزئی کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ ہے اور انہیں ٹکٹ منگل کو جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سےسینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker