پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنا دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک کی کمزور معیشت اور آسمان چھوتی غربت جیسے حالات سے نمٹنے کے لئے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنادی۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہیں، جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو کمیٹی چیئرمین، جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری صنعت و پیداوار کو کمیٹی کے ممبران کے طور پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی بطور ممبران کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker