پاکستانتازہ ترین

ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

ملک میں ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال کیوں نہ ہوسکا؟

وزیرِاعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کردی۔

انکوائری کمیٹی 7 دن میں ٹریک ایند ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔

کمیٹی کارخانوں میں ٹیکس کےخودکار نظام کے اطلاق کے لیے آئندہ لائحہ عمل پرتجاویز بھی دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker