پاکستانتازہ ترین

محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی پر قیمتی تحائف چوری ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی تحائف چوری ہوگئے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 26مارچ کو میرا نیویارک سے لاہور کا سفر شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے وطن پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا تھا اور میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لاہور ائیرپورٹ پر شکایت درج کرادی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔

محمد حفیظ نے ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker