پاکستانتازہ ترین

سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونےکا امکان، نومنتخب ممبران حلف لیں گے

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس میں سینیٹ کے نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ممبران حلف لیں گے۔

سینیٹ کی 19 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کی بعدسینیٹ میں اب ارکان کی کل تعداد 85 ہے۔

دوسری طرف سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہونے کے بعد اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker