
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کا کہناہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔



