پاکستانتازہ ترین

9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر پہنچنے کے حوالے سے ان کے اپنے رہنماؤں کے پیغامات موجود ہیں جن میں وہ للکارتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں، پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان رؤف حسن صاف صاف تردید نہ کریں، اپنی ساکھ کا خیال رکھیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا حکومت پابند نہیں کہ اپوزیشن کاچیئرمین پی اے سی لگائیں، یہ چیئرمین پی اے سی کیلئے دو تین افرادکا پینل دے دیں، ہم سلیکٹ کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker