پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے بینک سے 80 لاکھ روپے نکلوانے والے شہری کو لوٹ لیا

اسلام آباد میں ڈکیتی کا بڑا واقعہ پیش آیا جہاں بینک سے 80 لاکھ روپے نکلوانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بینک آنے والے شہری کا تعاقب کررہے تھے جس کے بعد موقع دیکھ کر وادات کی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس کی مدد سے اب ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون سے 90 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker