پاکستان

ڈی آئی خان : لیویز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل داربند میں لیویز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جارہے تھے جس دوران ان پر حملہ کیا گیا جس کے بعد بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا بتانا ہے کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker