پاکستانتازہ ترین

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کردی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 27 مخصوص نشستیں معطل کی گئیں۔

خواتین اور اقلیتوں کی یہ 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں، مسلم لیگ ن کے 23 ارکان معطل ہوئے جس کے بعد ایوان میں تعداد 203 رہ گئی ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker