انٹرنیشنلتازہ ترین

انتخابی نتائج کے بعد ہنگاموں کا خوف، واشنگٹن کی اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی دیواریں کھڑی کردی گئیں

امریکا میں کل صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جس میں سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

امریکا میں عام طور پر انتخابات پر امن ہوتے ہیں اور ان کے نتائج کو تسلیم بھی کرلیا جاتا ہے لیکن گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی تھی۔

معاملہ یہاں نہیں رکا اور 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا جہاں نئے امریکی صدر کے لیے ووٹنگ ہورہی تھی، مظاہرین نے کیپیٹل ہل کے اندر ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔اگرچہ حکام کی جانب سے متعدد مرتبہ اس بات کا یقین دلایا جاچکا ہے کہ انتخابات کے دوران کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کا خطرہ نہیں ہے لیکن واشنگٹن کے شہریوں اور وہاں موجود کاروباری اداروں کو 6 جنوری 2021 کے واقعات اب بھی یاد ہیں۔

اسی وجہ سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے اہم مقامات پر حفاظتی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker