بزنسپاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں مہینے کی یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے یا کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker