پاکستان

خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے گورنر راج یا ایمرجنسی کےنفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر صدراور وزیراعظم کی مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی کے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات پر مشاورت ہوگی، مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم،صدر، رفقا باہمی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبےمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ممکنہ اقدامات پربھی مشاورت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker