انٹرنیشنل

افغانستان میں عوام، غربت، بھوک اور افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار

افغانستان میں عوام غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہونے لگے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کئی خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، سردیوں میں بچے غیرموزوں کپڑوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

افغانستان کے آمو ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے، یہ صورتحال افغانستان کے وسیع انسانی بحران کی جھلک پیش کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال 20 ملین افغان شہری شدید مشکلات کے باعث انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

افغان عوام کا کہنا ہے ہم بھوکے، پیاسے ہیں، بچوں کے پاس پہننے کیلئے جوتے اور گرم جیکٹ تک نہیں ہے، ہم اپنے بچوں کو سخت سردی سے محفوظ نہیں رکھ پا رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker