انٹرنیشنل

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طور پر اٹھا لی

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طور پر اٹھا لی۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی ہے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے، اس لیے ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکلز پر پابندیاں 60 دن کیلئے اٹھا رہے ہیں، پابندیوں میں عارضی ریلیف کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا باقاعدہ اور باضابطہ پہلا دور پاکستان کی ثالثی میں گزشتہ روز سویٹزر لینڈ میں ہوا جہاں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے ، مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی پہنچے اور مذاکرات کا دور ہوا۔

اس سےقبل

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کیلئے تیل کی برآمدات کی اجازت اور منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی ہے۔

ایک بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیموں نے اس مرحلے پر اپنا کام مکمل کر لیا تاہم تکنیکی ٹیموں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ تیل کی فروخت اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے معاملے میں اچھی پیش رفت ہوئی، حتمی معاہدے کیلئے تیل کی برآمدات کی اجازت اور منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی ہے، لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کیلئےنیا نظام قائم کیا گیا، حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے اہم اقدامات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطرکی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے جبکہ تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات کی پابندیاں ختم کردی گئی،ایران کےلیے تعمیرنو اور ترقی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker