پاکستانتازہ ترین

کے پی میں مون سون بارشیں، یکم جولائی سے اب تک مختلف حادثات میں 65 افراد جان سےگئے

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور 23 مرد شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 113 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو نقصان پہنچا اور 217 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 139مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker