پاکستانتازہ ترین

سست انٹرنیٹ: کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے مکمل نہیں ہورہی، رہنما سافٹ ویئر ایسوسی ایشن

کراچی: وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن پاشا علی احسان نے کہا ہے کہ شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ (مکمل) نہیں ہورہی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پاشا علی احسان نے کہا کہ انٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، آئی ٹی سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی شکایات ہیں کہ ان کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر وال سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ڈالر لے کر آتے ہیں۔

پاشا علی احسان کا کہنا تھا کہ کل تک تو انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا، شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ نہیں ہورہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker