پاکستانتازہ ترین

نواز شریف آج 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے، چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے

سابق وزیراعظم نواز شریف آج رات 5 روزہ دورہ پرچین روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker