پاکستان

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 دھند کے باعث بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 دھند کے باعث عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

سنٹرل ریجن کے ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے ڈرائیورز اور روڈ یوزرز سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کی ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی کیونکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفرزیادہ محفوظ ہے۔

ڈرائیور حضرات کے لیے فوگ لائٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کے ساتھ ساتھ آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی۔

موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور موٹروے کی بندش اس مقصد کے تحت کی گئی ہے تاکہ دھند کے دوران ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker