اکانومی

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اسٹیٹ بینک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بزنس مین ایس ایم تنویر نے کہا امید تھی شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائےگی، مہنگائی میں کمی کے باوجود سود کی 11 فیصد شرح بلاجواز ہے، اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ جون اور جولائی کے لیے بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker