Khyber Pakhtunkhwa

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی جانے والا موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی جس کی چوری کی ایف آئی ار متعلقہ تھانے میں درج تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker