پاکستان
وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران حادثہ، 2 واسا ملازمین جاں بحق
وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پرانے لاری اڈا کے قریب مین سیوریج لائن کی صفائی کے دوران واسا کے دو ملازمین حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد حفاظتی سامان کے بغیر صرف رسہ باندھ کر گٹر میں اترے تھے اور کام کے دورانِ رسہ چھوٹ جانے سے دونوں گٹر کے اندر گر گئے اور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں جاں بحق افراد ضلع خانیوال کے رہائشی تھے، دونوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



