پاکستانتازہ ترین

وزیر داخلہ و تجارت گوہر اعجاز کو ایک اور قلمدان تفویض

وزیر داخلہ اور وزیر تجارت گوہراعجاز کو ایک اور قلمدان مل گیا، ان کے پاس موجود وزارتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرت تجارت اور وزیر داخلہ کے بعد گوہر اعجاز کو وزیر اوورسیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا چارج بھی تفویض کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے ان کی نئی وزارت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گوہر اعجاز کے پاس داخلہ، تجارت، صنعت و پیداوار، سرمایہ کاری بورڈ کا چارج بھی ہے۔

اس سے قبل نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان سونپا گیا تھا۔ نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیر داخلہ کے قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

گوہر اعجاز کو سب سے پہلے وزارت تجارت کا قلمدان تفویض کیا گیا تھا، خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker