پاکستانتازہ ترین

اعتماد کریں، ہم مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پایا تھا اب پھر اعتماد کریں تو مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے اوپر قابو پایا تھا تاکہ ملک ترقی کرے اور اب اگر آپ اعتماد کریں گے تو ہم مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عام آدمی کے لیے زندگی آسان کریں گے جبکہ مہنگائی ہی عذاب ہے جس سے ہر شخص متاثر ہے۔ ہماری حکومت بنے گی تو آپ کے کام ہوں گے اور حالات بھی بدلیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 فروری کو ن لیگ پر اعتماد کریں۔ 8 فروری کے بعد ن لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیے گئے پروپیگنڈے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker