پاکستانتازہ ترین

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker