پاکستانتازہ ترین

سولر پینل کی وجہ سے نوجوان کا کاروبار چل پڑا

گرمی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروبار پر بھی فرق پڑتا ہے، تاہم ایک نوجوان نے کاروبار کو بڑھانے کیلئے سولر پینل کا زبردست استعمال کیا۔

سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کا رہائشی وہاب تونیو نامی نوجوان موبائل فون چارج کرکے اپنی معاشی ضروریات پوری کرتا ہے۔ گاؤں میں بجلی کی کمیابی کی وجہ سے نوجوان کی پوری دکان ہی سولر پینل پر چلتی ہے جو اس کے کاروبار کا واحد آسرا ہے۔

وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ ہمارے پاس بجلی نہیں ہے اس لیے ہمارا کام سولر پینل پر ہی چلتا ہے۔
نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ سولر ہی غریبوں کے لیے کاروبار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور ہم اسی کے ذریعے اپنا کاروبار چلارہے ہیں، اگر سولر پر بھی ٹیکس لگادیا گیا تو ہم کہاں جائیں گے۔

وہاب نے بتایا کہ ہم نے اپنے کاروبا کو سولر پر شفٹ کیا ہوا ہے اور دکان میں سولر پینل سے ہی موبائل چارج کررہے ہیں، کمپویٹر چلارہے ہیں اور اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔

یہاں بجلی نہ ہونے کے سبب اس پسماندہ علاقے میں رہنے والے لوگ 20 سے 30 روپے میں مذکورہ دکان سے فون چارج کرواتے ہیں جبکہ کا تمام تر کاروبار سولر پلیٹس سے ہی منسلک ہے۔

تاہم نوجوان کو یہ پریشانی بھی ہے کہ اگر سولر سے بننے والی بجلی پر بھی حکومت نے ٹیکس عائد کیا تو سولر پینل بھی اس کی قوت خرید سے دور ہوجائیں گے جس سے اس کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker