تازہ ترینپاکستان

جیکب آباد میں فائرنگ سے دوسگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کے علاقے گوٹھ آچر بنگلانی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر ہی قتل ہوگئے، مقتولین کی شناخت قیصر، بابن، اور جمال بنگلانی کے نام سے ہوئی ہے واقع کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ تنازعہ کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاع تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker