پاکستان

وزیراعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طورپرکمزور طبقےکو ریلیف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے سفری کرایوں، مال بردارگاڑیوں کےکرایوں میں اضافہ روکنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام آدمی کے لیے اربوں روپےکا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا، ان حالات میں جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہےگی،کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا، دعا گو ہیں خطےکی صورتحال میں جلدبہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ہو۔

خیال رہےکہ وزیراعظم نے موٹر سائیکل سواروں کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔

موٹرسائیکل مالکان کو دی جانے والی فیول سبسڈی جاری رہیگی: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اعلان کیا ہےکہ موٹرسائیکل مالکان کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہےگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل مالکان سندھ حکومت کی سبسڈی کامزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ موٹرسائیکل فیول سبسڈی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث فی موٹر سائیکل ماہانہ 2 ہزار روپے سبسڈی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker