جرم
کراچی: ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
کراچی میں ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

2 روز قبل لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹرالر تلے دو افراد کے کچلے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے ناموں سے ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ دونوں مزدور گرمی سے بچنے کے لیے ٹریلر کے نیچے لیٹے جہاں ان کی آنکھ لگ گئی، ڈرائیور نے لاعلمی کے باعث ٹریلر چلا دیا جس کے باعث دونوں ٹریلر تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ویڈیو کے مطابق کچھ فاصلے پر جانے کے بعد ٹرالر کلینر بھاگ کر ڈرائیور کو حادثے کا بتاتا ہے، ٹرالر کلینر بھی ٹرالر میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہو سکا، فرار ٹریلر ڈرائیور کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔



