پاکستانتازہ ترین

عمر حمیدکا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمر حمید کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹر سید آصف حسین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نیا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو 1 سال کے لیے سیکرٹری تعینات کیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا ہے، انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

محمد فرید آفریدی نئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیے گئے ہیں، اس سے قبل وہ ڈی جی الیکشنز تعینات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker