جرم
پشاور: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

پشاور میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں فضل حیدر نامی شخص نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ بیوی بچوں کےقتل کرنے کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا تاہم قتل اور خودکشی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے، چاروں افراد کی لاشیں تحویل میں لےکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



