
ایشیا کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ریان ٹین نے لب کشائی کی ہے۔
آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔
نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اس دوران سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کا غصہ اور جذبات دیکھتے ہوئے ٹیم کے فیلڈنگ کوچ نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ریان ٹین نے ٹیم کی طرف سے بیان جاری کیا اور کہا کھلاڑی عوام کے جذبات اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ بہت حساس معاملہ ہے، کھلاڑی عوام کے جذبات کو محسوس کرتے ہیں، ہم نے ٹیم میٹنگز میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا، کھلاڑی یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہم حکومتی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
ریان ٹین کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا فوکس کھیل پر رکھیں، ہمیں بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہے اور ایسی کسی قسم کی چیز پر دھیان نہیں دینا جو ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔



