بلوچستان

نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام سے عوام کو سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں انتظامی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے 6 نئے اضلاع اور 5 نئی ڈویژنز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع رقبے اور منتشر آبادی کے باعث مو¿ثر حکمرانی ایک بڑا چیلنج رہی ہے، نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام سے عوام کو سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے اور بہتر گورننس کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، انتظامی تقسیم سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مزید مو¿ثر ہوگی جبکہ سیکیورٹی، تعلیم اور صحت کے نظام میں بھی واضح بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور یہ اقدام بلوچستان کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker