باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب کےگھر پر دستی بم حملہ

باجوڑ میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کےگھر پر نامعلوم افرادکی جانب سےکیے گئے دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق بم کے پھٹنے سےگھرکے باہرکھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مبارک زیب کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
خیال رہےکہ باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن ریحان زیب کے بھائی ہیں۔
گزشتہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے باجوڑ 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد حلقے میں انتخابات ملتوی کردیےگئے تھے۔
اپریل میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار مبارک زیب نے سنی اتحاد کونسل کو اپ سیٹ شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔



