پاکستانتازہ ترین

پراپرٹی لیکس: دبئی میں جائیداد لینے والوں میں بھارتی سب سے آگے، مکیش امبانی بھی شامل

دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں نامور بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا نام بھی شامل ہے۔

مکیش امبانی کی دبئی میں 110 ارب ڈالر مالیت کی جائیدادیں ہیں جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے بھارتی سرمایہ کار گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے، ونود اڈانی کی دبئی میں 22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اس کے علاوہ پراپرٹی لیکس میں بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے ہیں، 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں اور بھارتیوں کی دبئی میں جائیدادوں کی مالیت تقریباً 17ارب ڈالر ہے۔

19ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں، برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10ارب ڈالر ہے جب کہ 8500 سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے 8 ارب ڈالرز کی 16 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker