انٹرنیشنل

‏اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں اور کمانڈرز کی تدفین تہران میں لاکھوں افراد کا شہداء کو خراجِ عقیدت

‏اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں اور کمانڈرز کی تدفین ۔ تہران میں لاکھوں افراد کا شہداء کو خراجِ عقیدت
ایران کے دارالحکومت تہران میں آج عظیم الشان جنازے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی سائنسدانوں، سینئر فوجی کمانڈرز اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 تقریب کا آغاز صبح انقلاب چوک سے ہوا، جو آزادی چوک تک جاری رہی۔ ایرانی حکام کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ کی حالیہ جارحیت میں جاں بحق ہونے والے 60 سے زائد افراد کی میتیں اس جنازے میں شامل تھیں، جن میں معروف جوہری سائنسدان، پاسداران انقلاب کے کمانڈرز اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
جنازے میں ایرانی صدر مسعود پژیشکیان، سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی، اعلیٰ عسکری و حکومتی شخصیات، اور لاکھوں شہری شریک ہوئے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker