پاکستان

گوجرانوالہ: تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس گئے

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے نواحی گاوں وائیں والا میں تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پاس کھڑے 11 لوگ جھلس گئے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ کی حدو میں پیش آیا، آگ لگنے پر ریسکیو ٹیموں کواطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ خود آگ بجھانے کی کوشش میں 11 لوگ جھلس گئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker