پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے تین وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئے

وفاقی حکومت کی جانب سے تین وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئےگئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت مس میر احمد کو تبدیل کر کے سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمدمحمود کو انچارج سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے6پولیس افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ظہور باہرکو ڈی پی او مردان،اے آئی جی ٹریفک ہائی وے زاہد اللہ کو ڈی پی او سوات تعینات کردیا گیا ۔
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات کا بطور ڈی پی او بٹگرام،ڈی پی او سوات شفیع اللہ کا بطور ڈی پی او مانسہرہ تبادلہ کردیاگیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سعود خان چیف ٹریفک افسر پشاور، سلیمان ظفر ڈی پی او ہری پور تعینات کردئیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker