جرم

تیرہ کروڑ کی ڈکیتی، ٹک ٹاکرز سمیت 4 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

کروڑ روپے کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔ ملزمہ نے پولیس پر تشدد کا الزام لگادیا، عدالت نے میڈیکل کروانے کی ہدایت کردی۔

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے گھر سے ٹک ٹاکر اور ساتھیوں کی 13 کروڑ روپے اور قیمتی سامان کی ڈکیتی سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں یسریٰ، نمبرہ شاہ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا، عدالت نے چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی۔

ملزمہ نمبرہ نے عدالت کے روبرو پولیس پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ تو ٹیٹو کا نشانہ ہے۔

عدالت نے پولیس کو ملزمہ کا میڈیکل کرانے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker