پاکستانتازہ ترین

کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نعیم اللّٰہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔

ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker