پاکستانتازہ ترین

ملک میں سونا مسلسل دوسرے روز سیکڑوں روپے سستا

ملک میں فی تولہ سونا مسلسل دوسرے روز سیکڑوں روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قمیت میں 1800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1545 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہے۔

ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہو گیا

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2047 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2067 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker