پاکستانتازہ ترین

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن شیدی گوٹھ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جائے وقوعہ سے متوفین کی موٹر سائیکل بھی ملی ہے، جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ منیر احمد اور 25 سالہ کامران کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کس طرح پیش آیا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مختلف زاویوں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کا ڈرائیور کون تھا اور حادثے کے بعد کہاں فرار ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker