پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف بورڈ اگست کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات جاری ہیں، بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ آج رات دورہ چین پر روانہ ہوں گا، چینی حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker