پاکستان

شبقدر : فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، میاں بیوی اور کمسن بچی جاں بحق

چارسدہ کی تحصیل شبقدرکے تھانہ سروکلی کی حدود میں دلہ زاک بائی پاس کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں میاں بیوی اوران کی کمسن بچی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ شام کو پیش آیا، نامعلوم افراد نے گاڑی پراندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تینوں موقع پرہی دم توڑگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق نحقی پشاور سے ہے اوروہ کسی عزیزسے مل کر واپس جا رہے تھے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker