پاکستان
لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند، ایم 3 بڑی گاڑیوں کیلئے محدود

لاہور،سیالکوٹ: موٹروے پولیس نے لاہور- سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 3 موٹروے کو بڑی گاڑیوں کے لیے بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی انتہائی خطرناک ہے اور یہ حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈرائیورز اور مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صرف محفوظ اوقات میں سفر کریں۔
موٹروے پولیس نے واضح کیا کہ دھند میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت موزوں ہے، اس دوران ڈرائیورز کی توجہ اور رفتار پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال میں پولیس اور ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔



