پاکستان

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، حالیہ بیرون ملک دوروں سے متعلق آگاہ کیا

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو حالیہ بیرون ملک دوروں سےمتعلق آگاہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے  نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر بریفنگ بھی دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب کی دعوت پر کل ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہونگے، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر دورہ کرنے کی بات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker