بلوچستان
کوئٹہ چمن شاہراہ پر فائرنگ، 7 افراد شدید زخمی

*کوئٹہ چمن شاہراہ پر فائرنگ، 7 افراد شدید زخمی*
جنگل پیر علی بازار میں فائرنگ کا واقعہ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
کوئٹہ: کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگل پیر علی بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا



